بنگلورو، 4/مارچ (ایس او نیوز/پی ٹی آئی) بنگلورو کے رامیشورم کیفے میں ہوئے دھماکے کی تحقیقات نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو سونپ دی گئی ہے۔
ذرائع نے پیر کو بتایا کہ یکم مارچ کو مشرقی بنگلورو کے بروک فیلڈ میں واقع رامیشورم کیفے میں ایک دھماکے سے کم از کم 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کی تحقیقات این آئی اے کو سونپ دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹوپی، ماسک اور چشمہ پہنا ایک شخص اس معاملے کا مرکزی ملزم ہے اور ابھی تک اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔